• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 7 کمپنیاں میوزک میسے میں شرکت کریں گی،ٹی ڈیپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سے 7 کمپنیاں میوزک میسے فرینکفرٹ میں شرکت کریں گی ۔ نمائش11 سے 14اپریل تک منعقد ہوگی جبکہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بھی پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کریگی۔میوزک میسے، موسیقی کے آلات، شیٹ میوزک، میوزک پروڈکشن اور میوزک کے کاروباری روابط کے لئے بین الاقوامی نمائش ہے۔ میوزک میسے کے تقریباً ساتھ ہی پرو لائٹ اینڈ سائونڈ 11 سے 13 اپریل کو فرینکفرٹ میں ہی منعقد ہو رہی ہے۔ تجارتی خریدار کسی بھی نمائش کے داخلی ٹکٹ کے ذریعے دونوں نمائشوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین