• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی گیمز،سندھ 10 گولڈمیڈلز کے ساتھ سوئمنگ میں سرخرو

پشاور (نمائندہ جنگ) چوتھے بین الصوبائی گیمز کے دوسرے پنجاب نے 20 گولڈ، 11سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ برتری حاصل کرلی، خیبر پختونخوا 10گولڈ، 19سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور سندھ سات گولڈ، چار سلور اور پانچ برانز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پیراکی میں سندھ کے سوئمرز کامیاب رہے۔ سوئمنگ میں سندھ10گولڈ اور 124 پوائنٹس کیساتھ پہلے، بلوچستان ایک گولڈ اور 51پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور پنجاب 43 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسکواش ٹیم ایونٹ میں خیبرپختونخوا نے گولڈ میڈل جیتا خواتین اسکواش انفرادی مقابلوں میں بھی خیبر پختونخوا کی کومل نے پنجاب کی ایمن کو شکست دی۔ ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں پنجاب کو شکست ہوئی۔ باڈی بلڈنگ میں خیبر پختونخوا نے نو گولڈ اور90پوائنٹس کیساتھ پہلی اور پنجاب نے آٹھ سلور اور دو برانز اور 45پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جوجتسو میں پنجاب نے چار گولڈ، دو سلور، ایک برانز اور 81پوائنٹس کیساتھ ٹاپ کیا۔ سندھ 41پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ہاکی میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان جبکہ پنجاب نے سندھ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔ ریسلنگ میں پنجاب چار گولڈ اور تین سلور کے ساتھ پہلے خیبر پختونخوا دو گولڈ اور تین سلور کیساتھ دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر رہا۔
تازہ ترین