• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پر جوا،ملزمان کی ضمانت منظور،چرس کے مقدمے میں جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے تمام ملزمان بکیز کی دس ،دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔جبکہ دوسرے مقدمے میں تمام ملزمان کو چرس رکھنے کے مقدمے میں 14 روز ہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔پیر کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے ملزمان کو پیش کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے تمام ملزمان پر دو دو مقدمے درج کئے گئے۔ عدالت نے ملزمان کی جوئے کھیلنے کے مقدمے میں دس، دس ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی جبکہ چرس رکھنے کے مقدمے میں ملزمان کو 14 روز ہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین