• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 روبوٹس کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا آغاز

شنگھائی میں روبوٹس کے درمیان پہلے سالانہ مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔

ان انٹرنیشنل مقابلوں میں دنیا بھر سے ماہر نوجوانوں نے ٹیمیں بڑی تعدا دمیں شریک ہوئیں اور اپنے تیار کردہ جدیدروبوٹس کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیتی دکھائی دیں۔

شنگھائی میں منعقد کردہ ان روبوٹک مقابلوں میں ایریزونا، برازیل، چین ، ایکواڈور،ہالینڈاور برطانیہ سے 50سے زائد ٹیمیں اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس کے ساتھ موجود ہیں ۔


کہیں تو کوئی روبوٹ رکاوٹیں پار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں تو کہیں کوئی روبوٹ بہترین ٹیم ورک کے ساتھ اپنے امور انجام دے رہا ہے۔

قلیل وقت میں روبوٹس کو مختلف مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں جن میں روبوٹ مکینیکل ڈرائنگ سے لے کر آٹو میٹک کنٹرول کامظاہرہ بھی پیش کرتے ہیں جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو ججزمارکس دیتے ہیں۔

تازہ ترین