• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہباز شریف 8 روز ہ دورےپرلندن روانہ

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف 8 روز ہ دورےپرلندن روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف اپنا طبی معائنہ کرانے کے علاوہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گےجبکہ دورے کےدوران وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پنجاب حکومت کےذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف پی آئی اےکی پروازپی کے 757 کے ذریعےلندن روانہ ہوئے،وزیر اعلیٰ پنجاب 8 روز تک لندن میں قیام کریں گے۔

شہباز شریف اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے علاوہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے،جبکہ لندن میں قیام کے دوران وہ اوورسیز پاکستانیوں اورمخیر حضرات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم برطانوی حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

تازہ ترین