• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے، احسن اقبال

ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں، یہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التواء کا شکارہوں۔

تازہ ترین