• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ سر میں آپکا کالم پڑھتا ہوں۔ پلیز آپ میری رہنمائی فرمائیں۔ میں نے بی۔اے سمپل کیا ہے۔ اس وقت میں 37 سال کا ہو گیا ہوں۔ میں آفس بوائے کا کام کر رہا ہوں۔ اور کچھ آتا نہیں۔ بی۔اے میں میرے مضمون فارسی، پنجابی، صحافت اور عمرانیات تھے۔ سر، اب کیا کروں کس طرح آفس بوائے کے کام سے جان چھوٹے گی۔ سوچتا ہوں کہ ماس کمیونیکیشن میں ایم۔اے کر لوں تو شاید کسی چینل میں نوکری مل جائے ۔ یا صحافت میں ایم۔اے کروں۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (سید علی۔لالہ موسیٰ)
ج۔ ڈیئر مسٹر سید علی، میں آپکی تعلیم میں دلچسپی اور رجحان کی قدر کرتا ہوں۔لازماً آپ اپنی پڑھائی اور تعلیم دونوں میں بہت لگن اور محنت کر رہے ہونگے۔میں آپ کو ورچوئل یونیورسٹی کے فراہم کردہ کورس چیک کرنے کا مشورہ دونگا خاص طور پر کمپیوٹنگ سائنس اور سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ جو آپکو آفس بوائے کے کام کی بجائے بزنس کو سمجھنے اور اچھے کیرئیر کے امکانات روشن کرنے میں مدد دینگے۔میں سمجھتا ہوں کہ کمپیوٹنگ سائنس اور انفارمیشن سسٹم میں کیا جانے والا سرٹیفکیٹ آپکی ماہرانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اورمتعلقہ ڈگری کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔
س۔ محترم جناب سید عابدی صاحب، آپ کو جیوچینل پر طالب علموں کی فیوچر کونسلنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔مختصراً یہ کہ میں اپنے دو بیٹوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔
ایک بچہ بی۔ایس ماس کمیونیکیشن تھرڈ سمسٹر کا طالب علم ہے۔ وہ فلم اینڈ ٹی وی کے شعبے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اور تیسرے سمسٹر میں فرسٹ آیا ہے۔انٹرنیٹ سرچنگ میں اچھی مہارت رکھتا ہے۔ہمیں اس کے اور بہتر مستقبل کے لئے کیا کرنا چاہئے۔
دوسرا بچہ آٹھویں کلاس میں ہے۔ اس کے پاس دو آپشن ہیں، پری او اینڈ پری 9،(میٹرک)78% کی اوسط ہے۔ مختلف کھلونوں اور چیزوں کو توڑنے اور جوڑنے کا شوق رکھتا ہے، میرا مطلب انجینئر ذہن رکھتا ہے۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ اسکو او۔لیول کروائیں یا میٹرک؟ اس میں 50 فیصد رٹہ اور 50 فیصد تخلیقی کام کی صلاحیت موجود ہے۔ آپ کا مشورہ ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ مہربانی فرما کر رہنمائی کریں۔ (میاں طاہر رشید۔ بحریہ ٹاؤن، لاہور)
ج۔ ڈیئر میاں طاہرصاحب، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ کا بیٹا ماس کمیونیکیشن کی ڈگری محنت کر کے اسے مکمل کرے۔ اسکے بعد میڈیا انڈسٹری مثلًا فلم پروڈکشن یا ڈرامہ پروڈکشن میں انٹرنشپ کرے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے نہیں معلوم کہ اس میں اس محنت طلب اور مسحورکن شعبے کیلئے کوئی جذباتی لگاؤ ہے یا نہیں۔میری طرف سے اس کے لئے ڈھیر ساری دعائیں۔
جہاں تک آپ کے دوسرے بچے کا سوال ہے، معذرت کے ساتھ وہ ابھی بہت ہی چھوٹا ہے اس وقت میں اس کی کوئی کونسلنگ نہیں کر سکتا جبکہ میں ابھی اس سے ملا بھی نہیں۔ میں اسے گائیڈ نہیں کر سکتا۔
س۔ اسلام علیکم، ڈئیر میں ڈاکٹر ہوں اور ایک خلیجی ملک میں کام کر رہا ہوں۔ میرا بیٹا اگلے ماہ ایف۔ ایس۔ سی سیکنڈ ایئر کا امتحان دے رہا ہے۔ اس نے ایف۔ایس۔سی۔ کمپیوٹر سائنس منتخب کی ہے۔ اس وقت وہ پاکستانی فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ اسکول میں پڑھ رہا ہے۔ مہربانی فرما کر اسے ایک اچھی لاہور یا اسلام آباداور بلکہ یوکے اور کینیڈا میں موجود یونیورسٹی میں داخلے کے لئے رہنمائی فرمائیں۔ (ڈاکٹر نعمان۔لاہور)
ج۔ ڈیئر نعمان اگر آپ کا بیٹا آئی سی ایس میں محنت کر کے اچھے نمبر لے لیتا ہےتو وہ لاہور یا اسلام آباد میں پرائیویٹ یا پبلک سیکٹر یونیورسٹی جن میں کومسیٹ، فاسٹ،نسٹ، لمزوغیرہ میں مقابلے کا امتحان پاس کرنے پر داخلہ لے سکتا ہے۔اس کے لئے کمپیوٹنگ سائنس کے شعبے میں کافی ساری آپشن موجود ہیں۔ اور وہ ڈویلپمنٹ سائیڈ یا سائنس/انفارمیشن مینجمنٹ منتخب کرسکتا ہے۔ اگر وہ کینیڈا جاننا چاہتا ہے تو اسے 75 فیصد تعلیمی نمبروں کے ساتھ ایک اچھا آئلٹس بھی کرنا پڑے گا۔ بلکہ یوکے میں کچھ یونیورسٹیز اسی بیچلرز کے فرسٹ ایئر میں ڈائریکٹ داخلہ بھی دے سکتی ہیں۔ بس 6.5آئلٹس چاہئے جو کہ کسی بینڈ میں بھی0 6 .سے کم نہ ہو۔
س۔سر میں نے حال ہی میں بی بی اے ود فنانس اسپیشلائزیشن کے ساتھ کیا ہے اب میں پنجاب یونیورسٹی (آئی اے ایس) سے ایم فل پبلک ایڈمنسٹریشن کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کا کیا مشورہ ہے؟ اور ایم پی اے کا اسکوپ کیا ہے۔ (شبیر یونس۔اوکاڑہ)
ج۔ ڈیئر مسٹر شبیر بی بی اے فنانس کرنے کے بعد میں آپ کو مشورہ دونگا کہ آپ فنانشل مینجمنٹ، ایکچورئیل سائنس یا رسک منیجمنٹ کریں بجائے پبلک ایڈمنسٹریشن کرنے کے۔ انڈرگریجویٹ ڈگری کرنے کیلئے جو کیریئر آپ نے منتخب کیا ہے وہ بہت مضبوط ہے اور میں آپ کو مکمل طور پر ایک نیا شعبہ چننے کا مشورہ نہیں دوں گا جس کا کہ بہت کم اسکوپ ہے۔ بہرحال اگر آپ پبلک ایڈمنسٹریشن پڑھنا چاہیں تو اس میں کوئی دقت نہیں۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین