• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المرکزاسلامی کو عدالتی حکم کی روح کے مطابق بحال کیا جائے،نعیم الرحمٰن

کراچی ؍(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ المرکزاسلامی کو عدالتی حکم کی اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے،انہوں نے کہاکہ اب تک نہ کے ایم سی نے اس ادارے کو فعال کیا ہے اور نہ ہی وہ اس میں دینی پروگراما ت کی اجازت دے رہی ہے جس سے کے ایم سی کے ذمہ داران کی بد نیتی صاف ظاہر ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم تمام صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی طور پر بھی المرکز اسلامی کو قرآن وسنہ اکیڈمی کے علاوہ کسی دیگر مقصد کے لیے استعما ل کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نےکہا کہ المرکز اسلامی کو عدالتی حکم کی اصل روح کے مطابق بحال نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے،المرکز اسلامی میں قرآن و سنہ اکیڈمی کا قیام سٹی کونسل کی جانب سے طے شدہ ہے، لیکن سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اب تک المرکز اسلامی کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال نہیں کیا گیا ۔
تازہ ترین