• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا آپ ہماری بندرگاہ لینا پسند کریں گے؟
مطالبہ فقط ڈھائی سو روپے!‘‘
’’یہ اجاڑ بندرگاہ؟‘‘
’’دو سو اور دے سکیں تو ہوائی اڈے بھی حاضر ہیں۔‘‘
’’یہ ویران ہوائی اڈے؟‘‘
’’مزید ڈیڑھ سو میں پورا حصص بازار مل سکتا ہے۔‘‘
’’سٹے کا کاروبار؟‘‘
’’سو روپے میں بجلی کمپنی دستیاب ہے۔‘‘
’’لوڈ شیڈنگ کمپنی؟‘‘
’’پچاس روپے میں ائیرلائنز بھی حاضر ہے؟‘‘
’’جہازوں والی ائیرلائنز؟‘‘
’’سب مال اٹھا لیں تو اسٹیل مل مفت!‘‘
’’بات سچ سچ بتاؤ دوست!
سارا مال کیوں بیچ رہے ہو؟‘‘
’’سب پرانا جو ہو گیا ہے بھائی!
اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین