• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرچیز پر وطن کو مقدم کرنے کا عہد کرنا ہوگا، فرحین اقبال

ہرچیز پر وطن کو مقدم کرنے کا عہد کرنا ہوگا، فرحین اقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نامور اداکارہ فرحین اقبال نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ،تمام پاکستانیوں کو قیام پاکستان کے مقصد کی یاد دلاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہر چیز سے اپنے وطن کو مقدم جانیں گے۔پاکستان جن صلاحیتوں سے مالا مال ہےاس کی پوری دنیا میں چرچے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم اپنی لوگوں کی قدر نہیں کرتے،فرحین اقبال نے بتایا کہ گذشتہ دنوں دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران انڈیا سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کے ساتھ ملنے کا اتفاق ہوا جو پاکستانی ڈراموں پر نہ صرف بات کررہے تھے بلکہ تعریف کرتے ہوئے بتارہے تھے کہ وہ پاکستانی ڈرامیں شوق سے دیکھتے ہیں،لیکن بدقسمتی سے پاکستانی فنکار جب تک پڑوسی ملک جاکر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہ لائے اس وقت تک ہم اس کی قدر نہیں کرتے،اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا ٹیلنٹ ملک سے باہر جانے پر مجبور ہے۔پاکستان ہم سب کا ہے اس لئے اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین