• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں لوگوں نے سپر لیگ میں دلچسپی نہیں لی، رمیز راجہ

امارات میں لوگوں نے سپر لیگ میں دلچسپی نہیں لی، رمیز راجہ

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان میں کرانا ہونگے، کامران نے سیزن تھری کو چار چاند لگا دیے ۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحیی حسینی کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ یو اے ای میں سپر لیگ کے دوران لوگوں کی اسٹیڈیم میں دلچسپی نظر نہیں آئی ، بورڈ کو ٹور آپریٹرز کو استعمال کرنا چاہیے تھا، لاہور میں لوگوں کی بڑی تعداد کو دنیا نے دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بیٹنگ ٹیلنٹ کا فقدان ہے، لیگ میں اس مرتبہ بیٹنگ اسپرٹ نظر نہیں آئی ، پاکستانی کھلاڑیوں میں تکنیک کی کمی ہے ، کرکٹ میں پاور ہٹنگ ایک سائنس ہے۔ سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20سیریز میں فتح نئے لڑکوں نے دلوائی ، مکی آرتھر نے کامران اکمل کے بارے میں بالکل صحیح کہا ۔ رمیز راجا نے کہا کہ آصف علی، حسین طلعت اور ابتسام شیخ اچھے کھلاڑی لگے ۔ پشاور زلمی میری پسندیدہ ٹیم ہے ، غیر ملکی کرکٹرز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ، جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آتے انہیں لیگ کا حصہ نہ بنایا جائے۔ امپائرنگ کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین