• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

بالی ووڈ میں ہر اداکارہ یہ چاہتی ہے کہ وہ اپنے فلمی کیرئیر میں خان یعنی شاہ رخ خان ، عامر خان ، سلمان خان کے ساتھ کام کرے کیونکہ خان ایکٹرز کو بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن ایسی کچھ اداکارائیں ہیں جنہوں نے سپر ہٹ فلموں میں خان ایکٹرز کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

آج ہم آپ کو ایسی اداکاروں کے بارے میں ہی بتا ئیں گے، جنہوں نے بالی ووڈ کے خان (سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان) کے ساتھ کام کرنے کا آفر ٹھکرا دیا تھا۔

ایشوریا رائے، فلم ’راجہ ہندوستانی‘

فلم راجا ہندوستانی (1996) میں عامر خان کے ساتھ کرشمہ کپور نے ’آرتی سیگل‘ کا رول پلے کیاتھا اوراس فلم سے خوب نام کمایا۔

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

اس فلم کی وجہ سے ان کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ رول پہلے ایشوریا رائے کو پیش کیاگیا تھا ؟ جی ہاں! یہ رول جب ایشوریا کو پیش کیا گیا تو فلم میں عامر خان جیسے زبردست اداکار کے ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اسے قبول نہیں کیا تھا۔


ایشور رائے نے یہ پیش کش اس لئے ٹھکرائی تھی کیونکہ اس وقت ان کو فلمی دنیا میں کریئر بنانے سےکوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔ اس وقت وہ اپنی پڑھائی اور ماڈلنگ کی ذمہ داریوں میں مصروف تھیں۔

جوہی چاولا، ’دل تو پاگل ہے‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

جوہی چاولاسمیت کئی اداکاروں نے اس سپر ہٹ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ (1997) میں شارہ رخ خان کے ساتھ کاکرنے سے انکار کردیاتھا۔اس فلم میں ’نشا‘ کا رول ادا کرنے سے روینا ٹنڈن،شلپا شیٹی اور ارملاما تونڈکر سب ہی نے منع کر دیا تھا۔ پھر کرشمہ کپور اس رول کےلئے تیار ہوئیں۔


کرشمہ کپور نے اس میں سیکنڈ لیڈ رول کیا تھااور خوش قسمتی سے یہ کردار ان کے حق میں اتنا اچھا ثابت ہواکہ ان کی اداکاری کی ہر جگہ تعریف ہونے لگی اور بہترین اداکار (سپورٹنگ ایکٹریس ) کا نیشنل ایوارڈ بھی کرشمہ کو ہی ملا۔

ٹونکل کھنا، ’کچھ کچھ ہوتاہے‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

بطور ہدایت کار کچھ کچھ ہوتا ہےکرن جوہر کی پہلی فلم تھی اور اس کے لئے ان کو مناسب اداکار اور اداکارہ مل نہیںپارہے تھے۔ بڑی محنت کے بعد شاہ رخ خان اور کاجول کی ایور گرین جوڑی ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے لیے تیار ہو گئی لیکن جب ’ٹینا‘ کے سپورٹنگ رول کا آفر انہوں نے اپنی دوست ٹونکل کھنا کے سامنے رکھی تو انہوں نے اسے کرنے سے انکار کر دیا۔


ٹینا کے رول کے لئے انہوں نے روینا ٹنڈن، ایشوریا رائے، تبو، ارملا ماتونڈکر اور کرشمہ کپور سمیت کئی اداکارأوں سے بات کی لیکن ان میں سے کسی نے بھی ہامی نہیں بھری۔آخر کار رانی مکھرجی اس رول کے لئے تیار ہوگئی اور اسی رول سے رانی کے کریئر میں چار چاند لگ گئے۔ شاہ رخ اور کاجول تو خیر تب تک اسٹار بن کر بالی ووڈ کے آسمان پرجگمگا رہے تھے لیکن اس فلم کے بعد رانی مکھرجی بھی بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ بن گئیں۔

کرینہ کپور خان، فلم’کل ہو نہ ہو‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

آج کے زمانے میں نینا کیتھرڈل کے رول میں پریتی زنٹا کے علاوہ کوئی اور اداکاوہ وہم وگمان میں بھی نہیں آ سکتیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ فلم ’کل ہونہ ہو‘ میں نینا کے کردار کے لئے پریتی زنٹا پہلا انتخاب نہیں تھیں۔کرن جوہر جو اس فلم کے پروڈیوسر تھے۔


انہوں نے نینا کا کردار اپنی دوست کرینہ کپور کو ذہن میں رکھ کرلکھا تھا۔ لیکن جب یہ کرن نے اس کردار کے بارے میں کرینہ کپور کو بتایا تو انہوں نے ایک موٹی رقم کا مطالبہ کیا۔جس کو کرن نے پورا نہیں کیا اور ان کی جگہ پریتی زنٹا کو کاسٹ کرلیا۔یہ فلم بھی کافی مقبول ہوئی۔

پرینکا چوپڑا، فلم’گجنی‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

’گجنی‘ ایک تمل فلم تھی۔ اس فلم کو عامر خان نے جب دیکھا توسوچ لیا کہ وہ اس فلم کا ریمیک بنائیں گے۔اس فلم میں کلپنا شیٹی کا رول پلے کرنےکے لیے پرینکا چوپڑاکو کی گئی جس کو پرینکا نے منع کردیا۔


اس کے بعد دوسری اداکارہ کی تلاش چل ہی رہی تھی کہ عامر خان ’گجنی‘ کے تمل ورژن کی اداکارہ اسن کے کام سے اتنے متاثر ہوئے تھے کہ ان کو ہی اس کے ہندی ورژن کے لیےبھی لے لیا۔

کاجول، فلم ’3 ایڈیٹ‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

یہ سوچ کر ہی حیرانی ہوتی ہے کہ کوئی ہیروئن ’3 ایڈیٹ‘ (2009) جیسی مشہور ترین فلم میں کام کرنے سے بھی انکارکر سکتی ہےلیکن یہ سچ ہے کہ اس فلم میں اداکارہ کا رول پہلے کاجول کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔


لیکن انہوں نے اس پر ہامی نہیں بھری۔ اس کے بعد کرینہ کپور نے اس میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اس یادگار فلم کے اداکاروں میں اپنا نام درج کرا لیا۔

ایمی جیکسن، ودیا بالن اور پرینتی چوپڑا، فلم ’کک‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

’کک‘سلمان کی 200 کروڑ کمانے والی پہلی فلم تھی۔ 2014 میں باکس آفس پر اس فلم نے دھمال مچا دیا تھا۔ اس کی وجہ سے سلمان کا اقبال بلند رہا اور ساتھ ہی اس کی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کا وقار بھی دوبالا ہوگیا۔


کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس فلم میں جیلین فرنانڈیز نے ’شائنا مہرا‘ کا جو رول پلے کیا اسے تین اداکاراؤں نے یہ کہتے ہوئے رد کر دیا تھا کہ ’اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔‘ ان تینوں اداکاراؤں کے نام ہیں ایمی جیکسن، ودیا بالن اور پرینتی چوپڑا۔

امرتا راؤ، فلم’پریم رتن دھن پایو‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

ہر اداکارہ کی سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی تمنا ہوتی ہے۔ ہر نئی یا پرانی اداکارہ یہ سوچتی ہے کہ اپنے کریئر میں کم از کم اسے ایک بار سلمان خان کے ساتھ کوئی رول کرنے کا موقع مل جائے۔شاید ہر اداکارہ سلمان کی ہیروئین ہی بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔


وہ ان کی بہن بننا پسند نہیں کرتیں۔ شاید اسی وجہ سے امراتا راؤ فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ (2015) میں سلمان خان کی بہن کا رول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئی تھیں۔

دیپیکا پڈوکون، فلم’سلطان‘

بالی ووڈاداکاروں کی ٹھکرائی ہوئی سُپر ہٹ فلمیں

سلمان خان جیسے سپر اسٹار نے کئی بلاک بسٹر فلمیں کیں۔ لیکن اس کے باوجود دیپیکا پڈوکون نے ایک کے بعد ایک کئی فلموں میں ان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ٹھکرادی ہے۔دیپکا میڈیا میں کہتی رہی ہیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی موقع نہیں گنوائیں گی لیکن نہ جانے انہوں نے کیوں ’سلطان‘ میں موقع دیئے جانے کے بعد بھی اسے گنوا دیا۔


خبروں میں کہا گیا کہ دیپکا کو یہ رول زیادہ جاندار نہیں معلوم پڑا تھا۔ اس لئے انہوں نے اسے رد کر دیا تھا۔

تازہ ترین