• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ کی لائنوں سے پانی کی چوری ، بڑے نیٹ ورک کا قلع قمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ کے عملے نے پرانا گولیمار کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین پانی کی آڑ میں واٹربورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرنے والے بڑے نیٹ ورک کا قلع قمع کردیا ، 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے،ان کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرایا جارہا ہے، پانی کی لائن بچھانے اور کھدائی کیلئے استعمال ہونے والی بھاری مشینری اور ایک ہیوی جنریٹر ہزاروں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے ،ترجمان واٹربورڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے پرانا گولیمارکے مقام پر لیاری ندی لو لین برج سے براستہ لیاری ٹرانس پارک بڑا بورڈ پاک کالونی انڈسٹریل ایریا کو غیرقانونی طور پر پانی فراہم کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے ، اس نیٹ ورک کے کارندے پرانا گولیمار کے لولین برج سے سڑک کی غیر قانونی کھدائی کرکے براستہ لیاری ٹرانس لیاری پارک بڑابورڈ پاک کالونی سے انڈسٹریل ایریا کو زیر زمین پانی فراہم کرنے کیلئے 10انچ قطر کی لائن ڈال رہے تھے اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، واٹربورڈ کے عملے کو آتا دیکھ کر نیٹ ورک کے چند کارندے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 
تازہ ترین