• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہ رخ خان کا گھر  ایک خواب، ایک شاہکار!

انڈین فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان نے نام بنایا، کروڑوں فینز بنائے اور بنایا ہے ثقافتی ورثے کا شاہکاراپنا گھر ، منت !

منت ‘ایک ایسا گھر ، جو شاید خوابوں میں بھی آپ کو نظر نہ آئے ۔ جس طرح شاہ رخ خان کو دوسرے فنکاروں پر فوقیت حاصل ہےاسی طرح ان کے گھر کو بھی دوسرے اداکاروں کے گھروں پر فوقیت حاصل ہے۔ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں 5 بیڈ رومز اور جمنازیم بھی موجود ہے۔ 

شاہ رخ خان کا گھر  ایک خواب، ایک شاہکار!

پورے گھر کی آرائش کیلئے مہنگے ترین فن پارے استعمال کیے گئے ہیں اور گھر قدیم اور جدید کا خوبصورت امتزاج دکھائی دیتا ہےجسے آپ ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیںجہاں وہ اپنی بیوی گوری ،تینوں بچوں آریان ، سہانا ،ابراہیم اور اپنی بہن شہناز لالہ رخ کے ساتھ رہتے ہیں۔

شاہ رخ سے پہلے یہ گھر ایک پارسی شخص ’’ککو گاندھی‘‘ کا تھا جبکہ منت سے پہلے اس گھر کانام ’’وینا ولا‘‘ تھا ،ککو آرٹ گیلری کے مالک تھے،وہ صرف ’’منت‘‘ کے ہی نہیں بلکہ اس کے برابر میں قائم عمارت ’’ککی منزل‘‘ کے بھی مالک تھے تاہم مالی مشکلات کے باعث انہوں نے ’’وینا ولا‘‘ فروخت کردیا جسے شاہ رخ خان نے 13 کروڑ 32 لاکھ روپے میں خرید لیا،ابتدا میں شاہ رخ وینا ولا کا نام ’’جنت‘‘ رکھنا چاہتے تھے لیکن اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے بعد انہوں نے اسے ’’منت‘‘ کانام دے دیا۔

شاہ رخ خان کا گھر  ایک خواب، ایک شاہکار!

واضح رہے کہ ’’منت‘‘ کسی محل سے کم نہیں اس کی تزئین و آرائش میں 4 سال کا طویل عرصہ لگا تھا،یہ گھر 20 ویں صدی کے ثقافتی ورثے’’گریڈ تھری ہیریٹیج‘‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے اسی لئے کنگ خان کے گھر کو آرٹ اور تاریخ کا بہترین امتزاج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس کی تعمیر آرٹ اور تاریخ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہے جب کہ گھر کو جاذب نظر بنانے کے لئے پورے گھر کی تعمیر میں سفید رنگ کا سنگ مرمر خصوصی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے ’’منت‘‘ میں اپنے لیے جمنازیم بھی بنا رکھا ہے جس میں فٹنس اور کھیلوں کی سہولیات بھی موجود ہیں۔کنگ خان نے اپنے مطالعہ کا شوق پورا کرنے کے لیے گھر میں ہی لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں دنیا بھر کی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں۔بالی ووڈ بادشاہ نے دنیا بھر کے مشہور فن پارے بھی’’ منت ‘‘ میں سجا رکھے ہیں جسے آرٹ گیلری کا درجہ دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین