• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ کو عزت نہ دی تو افغانستان بھی ہمیں پیچھے چھوڑ دے گا، احسن اقبال

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاستدان فریادی ہی ہوتا ہے کیونکہ وہ ملک و قوم کی فریاد آگے لے کر جاتا ہےحکومت کے مینڈیٹ کو عزت نہ دی گئی تو آ ئندہ دس پندرہ سال میں افغانستان بھی ہمیں پیچھے چھوڑ دے گا،سی پیک سے پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر ہوگا،توانائی بحران کی وجہ سے 2013میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا،ہم نے توانائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور سی پیک منصوبہ شروع کیا،منصوبے کے پہلے مرحلے میں ملک کے انفرااسٹرکچر پر کام کرنا ہے ۔ ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2013 سے قبل دنیا پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت سمجھتی تھی، عوام کو 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، توانائی بحران کی وجہ سے خانہ جنگی کا خطرہ تھا، پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تھی، پھر پاکستانی قوم نے ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا، ہم نے توانائی کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان کا تاثر دنیا میں بہتر ہوگا، یہ حکومت کا حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کا ایک دوسرے سے تعلق اور کاروبار کا کاروبار ہے، 2013 میں جب سی پیک کا معاہد ہوا اسی وقت ہم نے اسے کامیاب بنانے کا عزم کرلیا تھا، اور اب سی پیک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے، 46 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں،۔
تازہ ترین