• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خود کار طریقے سے چلنے والی بس

ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔


اسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ منی بس متعارف کروائی گئی ہیں، جن کی آزمائشی سفر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چین کے صوبے فوجیان میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ان جدید بسوں میں 18افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔


خود کار طریقے سے چلنے والی بس

یہ بس ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفر کرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔

اس بس میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین