رسول ِاکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’عالم بن جاؤ یا طالب علم بن جاؤ یا علم دین کو سننے والے بن جاؤ یا ان سے محبت کرنے والے بن جاؤ،پانچویں نہ بننا، ورنہ ہلاک ہوجاؤگے‘‘۔(سنن بیہقی)
کراچی میں کارساز روڈ پر منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں گودام سے چوری کے اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے گئے۔
بعض علاقوں میں لوڈمینجمنٹ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سوئی گیس صارفین گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں, کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کےپی پہنچ گئی ہیں.
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خاندانی ذرائع نے ان کے خیبر پختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی بہن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پُر امن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، ریڈ زون میں اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک گاڑی میں فرارہوئے، پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے۔
ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ضروری ہے فوری طور پر بند سڑکوں کو کھول دیا جائے، کل سے اسکول کھل جائیں گے، موبائل فون سروس بحال ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا اٹک پل بند کردیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے۔
بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا میں داخل ہوگئی۔