• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن

ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ ڈگری کالج ملتان میں سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ، جس کی صدارت پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی نے کی ،مہمانانِ خصوصی میں ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر حیدر عباس گردیزی، ڈپٹی دائریکٹر پروفیسر منصور شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد، پروفیسر شمیم عارف قریشی، پروفیسر سید جعفر حسین شاہ تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرکالجز پروفیسر سید حیدر عباس گردیزی نے کہا اساتذہ کا باوقار اور باعزت اپنے منصب سے سبکدوش ہونا قابلِ تحسین ہے ادارہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا، اس موقع پروائس پرنسپل پروفیسر نعیم حشمت ، پروفیسرعبدالغنی خان نیازی، پروفیسر ظفر اقبال بیگ،پروفیسرسید تنویر احمد شاہ، پروفیسرڈاکٹر آصف جہانگیر،پروفیسرالطاف خان ڈاہر، پروفیسررضوان بٹ، پروفیسرقیصرعباس دھرالہ ، پروفیسرحاکم علی، پروفیسرغازی عبدالرحمن قاسمی، پروفیسراشرف جاوید ملک ودیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین