• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جدید دور اور فلورنگ کے ٹرینڈی آئیڈیاز

فرش بغیر کسی گھر کی تعمیر کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا کیو نکہ فلور نگ کسی بھی منزل کی سجاوٹ میں ایک اہم اور بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس لئے اس کی تعمیر کے دوران عام طور پر تیاری کا وقت، ڈیزائن اور مواد کا معیار مد نظر رکھا جاتا ہے گھر کے مکین فرش کی تعمیر سے قبل ہی مارکیٹ میں موجود بے شمار چمکدار یامیٹ رنگ، بناوٹ یا بغیر ساختہ مٹی،، سیرامک یا لکڑی، مصنوعی یا سنگ مرمر سے تیار کردہ فلورنگ آئیڈیاز سے متعلق تجاویز تلاش کرتے نظر آتے ہیں چونکہ کسی بھی کمرے کا فرش کے ساتھ براہ راست تعلق ہوتا ہے اسی لئے مکینوں کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کا فرش دیگر تمام تعمیراتی اشیاء کی طرح پائیدار اور مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ جدید بھی ہو جدید تقاضوں کے مطابق بنا ہوا فرش گھر کی خوبصورتی کے درمیان اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے۔باہر سے آنے والی نظر جب مضبوط پیٹرن اور جدید رجحان پر پڑے تو تعریف کئے بغیر نہ پلٹ سکے۔

عام طور پر فرش کے لئے ٹائلوں کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے یا یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا ٹا ئلوں کے استعمال کے بغیر جدید گھر کا تصور ناممکن ہے اور یہ بات کسی قدر درست بھی ہے۔ گھر میں ٹائل کا استعمال اب ایک جدت کے باعث ہی نہیں بلکہ گھروں کی ناگزیرضرورت کے طور پر کیا جاتاہے۔

موجودہ دور میںفرش کے لئے لکڑی کا جدید استعمال ہو یا تھری ڈی فلورنگ کے منفرد انداز ،یہ کہیں آپ کے فرش کو فطرت سے ہم آہنگ کرتے ہیں تو کہیں جدت سے ہمکنار یہ تمام فریبِ نظر دل لبھاتے انداز اگر اکیسویں صدی کی دریافت کہیں جائیں تو بے جا نہ ہوگاجس نے انسان کے لیے سہولتوں کی ایک کائنات وا کردی ہے۔تو آئیے بات کرتے ہیں فلورنگ کے نت نئے اور منفرد آئیڈیاز پر جو دوران تعمیر آپ کو انتخاب کی مشکل سے بچا سکتے ہیں۔

ہارڈ ووڈ فلورنگ اسٹائل

اگر آپ بیڈ روم کے فرش سے متعلق انتخاب سے پریشان ہیں ہماری مانئیے لکڑی کا فرش آپ کے بیڈ روم سے متعلق بہترین تجویز ہوسکتی ہے ۔ہارڈ ووڈ سے بنوائے گئے فرش اگرچہ بہت اچھے نظر آتے ہیں جنہیں ایک طرف صا ف کرنا آسان ہوتا ہے تو دوسری طرف ان کی پائیداری پر بھی کوئی شک نہیں کیا جاسکتا۔ اگرچہ یہ عام فرش کی بنسبت یہ زیادہ مہنگا فرش ہے لیکن ایک بار تعمیر کے بعد یہ آپ کے گھر کو توجہ کا طلبگار بنادے گا ۔اور یہ توجہ آپ کو تعریفی کلمات تک وصول ہوگی ۔

اگر بات کی جائے جدت سے ہمکنار تعمیر کئے گئے فلورنگ اسٹائل کی تو چمکدار سطح والے فرش کا استعمال بھی زبردست فلورنگ انداز ہی ہے۔ اس سلسلے میں لکڑی کے فرش آپ کے بہترین دوست ثابت ہوں گے کیونکہ یہ دکھنےمیں جاذب نظرہوتے ہیں اور آپ کی جیب پر بھی بہت زیادہ بھاری نہیں پڑتے۔

ٹائلنگ فلور اسٹائل

ڈرائنگ روم یا لاؤنج روم گھر کے وہ حصے ہیں جو سب سے زیادہ استعمال میں آتے ہیں ماہرین کے مطابق اسی مناسبت سے اسکا فرش بھی پائیدار ہونا چاہيے۔ مختلف اور منفرد ٹائلنگ اسٹائل کی بدولت لکڑی اور ٹائلز فلورنگ کے درمیان پہچان اگرچہ مشکل ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ ٹائلز گھر کی چمک میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مضبوطی اور پائیداری بھی فراہم کرتے ہیں۔

اگر بات کی جائے ٹائل کے لئے مناسب فرش کی تو نمی، سیپ اور تھور سے بچنے کے لئے باتھ روم ہو یا واش روم میںٹائلوں کی تنصیب ایک ناگزیر ضرورت بن چکی ہے۔

اور جب بات ہو ٹائلوں کے جدید انداز کی تو ٹائلنگ فرش کی تیاری میں سرامکس کا ایک بہت بڑا کردار رہاہے۔ جو اپنی کامیابی کی بدولت باقاعدہ ایک ترقی یافتہ صنعت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔قدرتی لکڑی تک پہنچنے کا راستہ ٹائل کو کہا جاتا ہے۔ بےشمار فوائد کا حامل ٹائلنگ میٹریل جو کہ لکڑی جیسی وضع بھی رکھتا ہے۔ متعدد خصوصیات کے ساتھ اگر آپ اسکو نصب کریں تو یہ فلیٹ فرش کو ایک گہرے فرش میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

وینائل فلورنگ

لکڑی کے قریب ترین ایک مٹیریل جسے عرف عام طور وینائل فلورنگ اسٹائل بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ فرش عام طور پر پلاسٹک سے بنا ہوتا ہے ۔ جس کو گھر میںنصب کرنے کے بعد اس پر لکڑی کا مطلوبہ رنگ کرلیا جاتا ہے۔ لکڑیکا یہ سب سے اچھا متبادل مانا جاتا ہے تعمیراتی ماہرین کے مطابق یہ نمی اور حرارت کا موصل بھی ہوتا ہے۔ چونکہ یہ ایک اچھاموصل ہے اسلئے اس پر فنجائی یا بیکٹر یا نہیں لگتے۔

کارک فلورنگ

کارک فلورنگ کی تعمیر دو میڑیلز کارک اور لینولیم سے مل کر کی جاتی ہے۔ یہ بھی نیا میٹریل ہےاورمضبوطی میں اپنی مثال آپ۔ اس مٹیریل کے ساتھ رنگوں کی مختلف ٹونز بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

لیمینیٹ فلورنگ اسٹائل

لیمینیٹ فلورنگ اسٹائل کی بہت سی اقسام مارکیٹ میں دستیاب ہیں زیر نظر تصویر میں بھی دیا گیا فرش لیمینیٹ فلورنگ ، کا ہی اسٹائل ہے لیکن یہ آخری ڈیزائن نہیں ہے آپ اس میں موجود بہت سے ڈیزائنز اور آئیڈیاز یا مواد میںمیں سے کوئی ایک اپنے لیے چن سکتے ہیں۔

کوریم فلورنگ اسٹائل

کوریم فلورنگ کا رجحان یورپی مارکیٹوں میں خاصا مقبول ہے۔ فلورنگ کا یہ انداز لیدر اوروینائل کو ملا کر بنایا جاتا ہے اسلیئے آپ اسکی مضبوطی اور پائیداری پر شک نہیں کرسکتے۔ اپنی رنگوں کی ٹونز کی وجہ سے یہ لکڑی کا گمان دیتا ہے ۔ اسکی تنصیب اور اسکو برقرار رکھنا بھی بہت آسان ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین