• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گھر کو روشن اور ہوادار بنانے کے منفرد آئیڈیاز

گھر کو روشن اور ہوادار بنانے کے منفرد آئیڈیاز

وینٹیلیشن کا نظام گھر کے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔ وینٹیلیشن سے مراد ایک ایسا نظام ہے، جس کے تحت گھر کو روشن اور ہوادار بنایا جاتا ہے۔ تازہ ہوا نا صرف گھر میں رہنے والے افراد کے لیے بلکہ گھر کےلیے بھی ضروری ہے۔

بند گھروں میں نقصان دہ مادے جیسے کاربن مونو آکسائیڈ اور نمی آجاتی ہے، جس سے گھر کی اشیا زنگ آلود اور خراب ہوجاتی ہیں۔ مناسب وینٹی لیشن کے ذریعے گھر انرجی ایفیشنٹ اور محفوظ رہتا ہے اور گھر میں رہنے والے افراد صحت مند رہتے ہیں۔ 

 بنیادی بات یہ ہے کہ گھر کی آرائش ایک ہنر ہے۔ گھر کی سجاوٹ ایسی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی گھر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔گھر کی سجاوٹ میں قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کا بہترین انتظام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

روشنی اور ہوا روز مرہ زندگی کا اہم حصہ ہے، اس کے بغیر گزارہ ناممکن ہے۔ گھر میں روشنی کا انتظام ایسا ہونا چاہیے کہ گھر مکمل طور پر روشن نظر آئے۔ جگہ کی کمی اور گھر کا ڈیزائن آرکیٹیکٹ کے بجائے ٹھیکیدار سے بنوانے جیسے عوامل کے باعث، لوگ عموماً گھر کی تعمیر میں قدرتی روشنی اور ہوا کے لیے گزرگاہ بنانے جیسے کرنے کے ضروری کام نظرانداز کردیتے ہیں۔

اسکائی لائٹ

اگر آپ کا کمرہ چاروںطرف سے بند ہے تو کمرے میں قدرتی روشنی اور ہوا لانے کے لیے چھت کا استعمال کریں۔چھت کو اس طرح ڈیزائن کریں کہ اسے کھول کر کمرے میں باآسانی قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔سونے پہ سہاگہ یہ کہ رات کے وقت اسے کھلا رکھیں اور تاروں سے جگمگاتے آسمان سے لطف اندوز ہوں۔

شٹرونڈو

اپارٹمنٹس میں رہنے والوں کے لیے بسا اوقات یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ کمرے کی کھڑکی نہیں کھول سکتے، کیوں کہ دوسرا اپارٹمنٹ کھڑکی کے بالکل سامنے ہونے کے باعث پرائیویسی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔اس کا بہترین حل یہ ہے کہ شیشے کی کھڑکی پر لکڑی کی خوبصورت شٹرونڈو کی دوسری تہہ چڑھا دیں۔ شیشے کی بیرونی کھڑکی کو کھول دیں، تازہ ہوا گھر میں آتی رہے گی اور شٹر ونڈو گھر کی پرائیویسی کو بھی محفوظ رکھے گی۔

روشن اور ہوادار بالان

سفید ہموار دیواریں، ہموار لکڑی کا کام، دو منزلیں اور بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں، بالان کے داخلے کو ہوادار، روشن، خوشگوار اور خوبصورت بنا دیتی ہیں۔ لکڑی کے فریم میں لگے شیشے، سیڑھیوں اور دوسری منزل کی ریلنگ بناتے ہیں۔

پیارا کھلا کچن

ایک تقریبا ًگول ترتیب، گہرے رنگ کے گرینائٹ کے کاؤنٹر، لکڑی کی درازیں اور الماریاں اور جدید آلات اس کھلے کچن کو آسان اور آرام دہ بنا دیتے ہیں۔ یہاں ہلکے اور گہرے رنگوں کا ملاپ بے حد پر کشش ہے اور کچن میں قدرتی روشنی اور ہوا بھی آتی ہے۔

روشن راہداریاں

ہموار لکڑی کے فریمز سے بنی اور خوبصورت سلاخوں سے محفوظ کی گئی بے شمار بڑی بڑی کھڑکیوں کی وجہ سے اس گھر کی راہداریوں میں بہت سی تازہ ہوا اور دھوپ آتی ہے۔

ایک مختلف منظر

ڈائننگ والی جگہ پہ بڑی بڑی شیشے کی بنی کھڑکیاں جن پر سفید پردے لگے ہیں،موجود ہیں۔یہی کھڑکیاں کچن تک بھی جاتی ہیں اور دن میں گھر کے اندرونی حصے کو باہر کی قدرتی روشنی اور ہوا سے تروتازہ رکھتی ہیں۔

کڈز روم

اگر کڈز روم کے سامنے تازہ پھولوں اور پودوں کی نرسری ہے تو اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ لکڑی کے فریم کے ساتھ بنی بڑی سی کھڑکی بچوں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

شاندار ٹیرس

چکنی اور جدید ریلنگ سے محفوظ شدہ وسیع اور ہوادار ٹیرس، پارکنگ کے بالکل اوپر بنا ہے۔ دو چار کرسیاں اور ایک کافی کا میز اس کو رات کے کھانے کے لئے عمدہ جگہ بنا رہے ہیں۔ آپ قدرت کے حسین نظارے کو سراہتے ہوئے صرف دھوپ بھی سینک سکتے ہیں۔

روشن، ہوادار گھر کے لیے چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

کھڑکیوں کی اونچائی: آرکیٹیکٹس کا ایک عمومی قانون ہے کہ ہوا اس گھر میں زیادہ مؤثر انداز میں گزرگاہ بنائے گی، جہاں کھڑکیاں کم از کم 3.6فٹ اونچی ہوتی ہیں۔ اس سے چھت پر گرمی کا دباؤ بھی کم ہوجاتا ہے۔

کھڑکیوں کا رُخ: زیادہ سے زیادہ کراس وینٹیلیشن کے لیے کھڑکیوں کو مشرق اور مغرب میں رکھا جائے۔ ہوا عموماً مغرب سے مشرق کا سفر کرتی ہے، جس سے خصوصاً گرمیوں کے موسم میں گھر میں تازہ ہوا کا بہاؤ بہتر رہتا ہے۔

ہوا کی عمومی گزرگاہیں: گھر کے ڈیزائن میں کورٹ، بالکونی، ایٹریم اور دیگر کھلے اسپیز کو شامل رکھیں، جہاں سے گھر میں ہوا کا گزر آسان ہو۔

ایئرDeflectors،گھر میں مخصوص مقامات پر ایسے پینلز نصب کریں یا چھت سے لٹکادیں، جن کے ساتھ ہوا ٹکرا کر اس طرح مڑ جائے، جس طرف گھر میں ہواکا براہ راست گزر نہ ہوتا ہو۔

تازہ ترین
تازہ ترین