• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کی پہلی فلم کون سی تھی؟

آج پاکستانی اردو سینما دن بہ دن ایک سے ایک ہٹ فلمیں دیتا چلا جا رہا ہے، اس کی کامیابیوں کے قصیدے سب پڑھ رہے ہیں، کیا آپ کو پتہ ہے کہ اردو سینما کی پہلی اردو فلم کونسی تھی؟ نہیں معلوم ناں؟ہم آپ کو بتا تے ہیں۔

14 اگست 1947ء کو پاکستان کو آزادی ملنے کے بعد کئی اداکار اور ہدایت کار بھارت منتقل ہوگئے کیونکہ پاکستان اور بھارت کی تقسیم سے پہلے لاہور میں 6 اسٹوڈیوز تھے، تاہم اس تقسیم اور فلمی شخصیات کی منتقلی کے بعد پاکستان کے پاس صرف 3اسٹوڈیوز رہ گئے جن میں سے دو ہنگاموں کی نظر ہوگئے، اس طرح ایک اسٹوڈیو ہی بچا تھا، یہاں کام زیادہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے کئی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز بھی بعد میں بھارت ہی منتقل ہوگئے۔

ابتداء میں پاکستان فلم انڈسٹری کافی کمزور تھی لیکن ان سب سے ہٹ کر دائود چاند نے یہ ارادہ کیا کہ وہ فلم بنائیں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا اور پاکستان کی پہلی اردو فلم ’تیر ی یاد‘ 7 اگست 1948ء کو سابق پربھات سنیما میں ریلیز ہوئی، سینما کا نام بعد میں صنوبر ہو گیا اور پھر ایمپائر رکھ دیا گیا۔

داؤد چاند 1931ء سے فلمی دنیا سے وابستہ تھے، شروع میں انہوں نے خاموش فلموں میں کام کیا، تاہم جب بولتی فلموں کا دور آیا یعنی فلموں میں آواز بھی شامل ہوگئی تو پھر دائود صاحب فلم کے ہدایت کار بن گئے

پاکستان کی پہلی فلم کون سی تھی؟
فلم تیری یاد کی ہیروئن آشا پوسلے

بطور ڈائیریکٹر داؤد چاندکی پہلی فلم ’جیون کا سپنا‘ تھی، قیام پاکستان سے قبل ان کی ڈائریکٹ کردہ یادگار فلموں میں سپاہی، شان اسلام، سسی پنوں، پرائے بس میں، آر سی اور ایک روز شامل ہیں۔

قیام پاکستان کے بعد 3 ماہ کے مختصر عرصے میں دائود چاند نے یہ فلم بنائی جس میں لیڈ رول ناصر خان اور آشا پوسلے نے کیا جبکہ اس فلم کو پروڈیوس دیوان سرداری لال نے کیا۔

ناصر خان شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کے بھائی ہیں، تقسیم کے بعد یوسف خان نے باقی فنکاروں کی طرح اپنا نام تبدیل کرکے دلیپ کمار رکھ لیا اور بھارت چلے گئے لیکن ناصر خان پاکستان میں ہی رہے اور یہیں اپنی ساری زندگی گزار دی۔

پاکستان کی پہلی فلم کون سی تھی؟
فلم تیری یاد کے ہیرو ناصر خان

ناصر خان اور آشا پوسلے کے علاوہ اس فلم کے دیگر اداکاروں میں نجمہ، سردار محمد، رانی کرن، زبیدہ، جہانگیر، نذراور ماسٹر غلام قادر شامل تھے۔

اس فلم کے مکالمے اور کہانی خادم محی الدین نے لکھی تھی جبکہ اس کی موسیقی ماسٹرعنایت علی ناتھ نے ترتیب دی تھی۔

فلم ’تیری یاد‘ کے لیے 13 گانے ریکارڈ کیے گئے تھے لیکن فلم میں صرف 10 گانے شامل کیے گئے جنہیں منور سلطانہ، علی بخش ظہور اور آشا پوسلے نے گایا ۔

فلم تیری یاد باکس آفس پر تو کمال نہیں دکھا سکی، البتہ اسے پاکستان انڈسٹری کی پہلی اردو فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔


تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین