• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت عامہ کیلئے اپیلی کیشن’طبی‘ متعارف

صحت عامہ کیلئے اپیلی کیشن’طبی‘ متعارف

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موجود صحت عامہ کے عملے کی کارکردگی کے جائزے کےلئے اپیلی کیشن ’طبی ‘ کے استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے آغا خان یونیورسٹی میں منعقدہ ورکشاپ کے دوران اعلان کیا کہ ’طبی‘ صحت عامہ کے تمام سرکاری اداروں میں استعمال کی جائے گی ۔

ان کا کہناتھاکہ اس ایپلی کیشن کے استعمال سے ہیلتھ ورکرز صحت عامہ کی خدمت کے دوران اپنی کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار بروقت جمع کراسکیں گےجس کی بدولت کاغذی کارروائی پر مبنی نظام کا خاتمہ ہوگا۔

سیکریٹری ہیلتھ سندھ نےخطاب میں مزید کہاکہ ورکشاپ کا انعقاد صوبے بھر میں فراہم کی جانے والی حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کی اثر پذیری اور پائیداری میں اضافے کے اقدامات اور ان میں بہتری سے متعلق گفتگو کے لیے کیا گیا تھا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم’ طبی‘ جیسے ایک اہم اقدام کا آغاز کر رہے ہیں ، اس نئے نظام کی مدد سے ہم صحت کے حفاظتی پروگراموں، مریضوں کے ریفرل اور اسپتالوں کی کارکردگی کے متعلق اعدادوشمار مرتب کر پائیں گے اور اس کی بنیاد پر صوبے کے نظام صحت کی جانچ ہو سکے گی۔

طبی نامی ایپلی کیشن پر مبنی یہ ٹیکنانوجی ’ٹیکو‘کا بہتر نمونہ ہے، اس ٹیکنالوجی کو سندھ حکومت کے صحت عامہ کے اصلاحاتی نظام کے تحت بلا قیمت فراہم کیا گیا ہے۔

’ٹیکو ‘ٹیکنالوجی حفاظتی ٹیکوں کے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے نگرانی اور جدت کا نمونہ تھی، جسے آغا خان یونیورسٹی کی ڈاکٹر شہلا زیدی اور سلیم سیانی نے 2014 سے 2016 کے دوران سندھ حکومت اور آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ای-ہیلتھ ریسورس سینٹر کے اشتراک سے متعارف کرایا تھا۔

تازہ ترین