• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
موسم گرما میں بدلیں دیواروں کا رنگ

ملک میں موسم گرما اینٹری دے چکاہے،گرمی کا موسم ،تیز کڑکتی دھوپ ،ٹریفک کی مشکلات اورآفس کی مصروفیات بھرا وقت ختم ہونے کے بعد جب انسان گھر پہنچتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کا اندرونی ماحول باہر کی مشکلات سیکنڈوں میں بھلانے کاسبب بن جائے ۔اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے جہاں گھر کی صفائی و ستھرائی اور سلیقہ مندی معنی رکھتی ہے وہیں گھر کی آرائش وتزئین بھی خا صی دلچسپی رکھتی ہے ۔ 

دیواروں کا رنگ وروغن ہو یا بیڈ پر بچھی بیڈ شیٹ کا رنگ ،قدرتی خوبصورتی کے حصول کی غرض سے لگائے گئے پودے ہوں یا بیڈروم کا فرنیچر ہر ایک چیز انسان کی شخصیت اور مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اورموسم گرما کی آمد ہو تو گھر کی دیواروں خاص طور پر بیڈ روم کی دیواروں پر کروایا گیا رنگ و روغن انسان کے موڈ میں حیرت انگیز تبدیلی لاتا ہے ۔ 

گھر کے در و دیوار کارنگ و روغن بد نما ہو تو بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے۔ فی زمانہ گھروں کو رنگ و روغن کرنے کا رجحان عام ہورہا ہے۔ماہرین جہاں موسم گرما میں کچھ خاص رنگ زیب تن کرنے کا مشورہ دیتے ہیں وہیں اس موسم میںدیواروں کے رنگ و روغن کے لئے بھی کچھ خاص رنگ مختص کردیتے ہیں تو اگر آپ بھی اس موسم میں دیواروں کو رنگنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج کا مضمون آپ کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہوگا۔

ہلکا نیلا( اسکائی بلو)

اسکائی بلو ( آسمانی ) رنگ سکون کی علامت قرار دیاجاتا ہے ۔اگر آپ اپنے بیڈ روم کے لئےٹھنڈے اور پرسکون ماحول کے خواہشمند ہیں تو یہ رنگ آپ کے لئے ہی ہےزیادہ نہیں بس ذرا سمندر اور آسمان کے بارے میں سوچ لیں۔۔انٹیریئر ماہرین آسمانی رنگ کو کڈز رون کے لیے بہترین قرار دیتے ہیںچاہے یہ لڑکے کا کمرہ ہو یا لڑکی کا۔ اس کے علاوہ بھی یہ رنگ ہر کمرے میں اچھا لگتا ہے اور لکڑی کے فرش کے ساتھ ہو تو کیا ہی کہنے ۔مختلف سروے نتائج کے مطابق ایسے افراد جو اپنے بیڈروم میں نیلے رنگ کا انتخاب کرتے ہیں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک نیند پوری کرتے ہیں۔

ہلکا نارنجی

سنی یلو (ہلکا نارنجی ) رنگ آپ کے گھر کے ماحول کو تازہ اورخوشگوار ماحول فراہم کرنے میں مددگار ہے

ایک لمحے کے لئے اپنی آنکھیں بند کیجئیے اور تصور کیجئیے کہ جب آپ صبح اپنے کمرے میں بیدار ہوں اور کھڑکی سے چھن کر آنے والی دھوپ آپ کی دیواروں کو مزید روشن کر رہی ہوتو یہ تاثر کس قدر خوشگوار ہو گا۔ اس رنگ کے مزید خوشگوار تاثر کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ سفیدیا گرے رنگ کے فرنیچر یا سجاوٹی اشیاء کا استعمال زیادہ کیاجائے۔

ہلکا سبز

موسم گرما میں آپ کے گھر کی دیواروںکے لئے ہلکا سبز رنگ بھی خاصا مناسب قرار دیا جاتا ہے۔ٹھنڈا، پرسکون اور نفیس ہونے کی بدولت یہ رنگ ان دنوں مقبول ٹرینڈی کلرز میں شمار کیاجاتا ہے۔ یہ ایک بہار کا سا انداز دیتا ہے اور آپ کے کمرے میں جان ڈال دے گا۔ اس رنگ کے لئے مزید خوشگوار تاثر قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہلکے رنگ کی سجاوٹی اشیاء اور فرنیچر کا استعمال زیادہ کیا جائے ۔

ہلکا بنفشی

ویسے تو ہر رنگ میں ایک خاص چمک اور دلکشی چھپی ہوتی ہے لیکن اگر بات کی جائے لیونگ روم کی توماحول کو پُر لطف اور دلکش بنانے کے لئے ہلکے بنفشی رنگ کا استعمال بھی مناسب قرار دیا جاسکتا ہے یہ آپ کے لیونگ روم کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گلابی

لائٹ پنک کلر کا استعمال اگر بیڈروم کی دیواروں کے لئے کیا جائے ،لیونگ روم یا ڈرائنگ روم آپ کے گھر کو خوبصورت بنانے کے لئے کافی ہے گلابی رنگ کا فرنیچر اور اس رنگ کی دیواریں آپ کے گھر کی خوب صورتی بڑھانے کے لئے کافی ہیں۔ اس رنگ کے گھر کے باقی حصے کو بھی گلابی رنگت میں رنگ دیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین