• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی میں کون لوگ رکھے، واجد ضیاء کو بتانا ہوگا؟ نواز شریف

جے آئی ٹی میں کون لوگ رکھے، واجد ضیاء کو بتانا ہوگا؟ نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء آپ کو بتاناہوگاجے آئی ٹی میں رکھے گئے لوگ کون تھے؟

احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تکلیف دہ کہانی ہے، اس کی کھوج لگانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بنانے کےلیے 40لوگ تھے، پول کھل گیا،جے آئی ٹی میں لوگوں کو رکھنے کی منظوری کس نے دی۔

سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ 30تفتیش کار اور عملے کے 10 لوگ کون تھے ؟غلط فیصلے کےبعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ کیس سے بہت سے چھپے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عدالت سے انصاف کی امید تو بہت ہے کیونکہ کیس میں کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقامے پر آیا وہ بھی جھوٹ ثابت ہوا،انویسٹی گیشن کے لیے کن لوگوں کا سہارا لیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو پارٹی چھوڑ کر گئے وہ سونے جیسے لوگ نہیں تھے، ان کے لیے میرے دل میں کوئی قدر نہیں۔

تازہ ترین