• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیشن کی دنیا کی فیمس ٹاپ ماڈلز

لوگ دیکھتے ہیں ،فالو کرتے ہیں، ان کا فیشن اپناتے ہیں ، اور ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ جی ہاں ، ایسی ہی ہوتی ہیں ٹاپ ماڈلز ، جن کی واک ، سب کے دلوں پر دھاک بٹھاتی ہے۔ ان کے جلوے فیشن شوز میں بجلیاں گراتے ہیں اور ان کو اپنا چہرہ بنانے کیلئے برانڈز کی دوڑ لگ جاتی ہے۔ تو سب پہلے کچھ انٹرنیشنل ماڈلز کے بارے میں ۔

جزیل بنشن

دنیا میں سب سے زیادہ ادا کردہ ماڈل کی فہرست میں نمبر ایک پوزیشن پرجزیل موجود ہیں ۔ دنیا بھر میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی یہ ماڈل، پروڈیوسر، اور اداکارہ بھی ہے ۔ ماڈلنگ انڈسٹری کی امیر ترین دوشیزہ 20 جولائی کو برازیل میں پیدا ہوئی۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بہت مشہور اور خوبصورتی میں اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ 

انٹر ٹیمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ مشہور اور خوبصورت حسینہ جزیل کا ٹریڈ مارک فیشن انڈسٹری میں رن وے پر ’ ہارس واک ‘ کے طورپر مشہور ہے ۔ چزیل نے 'فلم ’ ٹیکسی ‘ اور The Devil Wears Prada’ میں معاون کرداربھی ادا کیا۔ اس دلکش خاتون کی خالص آمدنی تقریباََ 30.5 ملین ڈالر ہے۔

ایڈریانا لیما

دوسرے نمبر پر موجود ایڈریانا وکٹوریہ سیکریٹ کی اینجل کے طور پر جانی جاتی ہے۔ یہ بھی برازیلین ہے ۔ سپر ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ادکاری کے جوہر بھی دکھاتی ہے۔ اپنی چال ڈھال ، پیشہ ورانہ رویہ اور ایٹیٹیوڈ نے اسے اس مقام تک پہنچایاہے۔ وہ ووگ کے کئی انٹرنیشنل ایڈیشن پر نمودار ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویلنٹینو، ویرا وانگ، جورجیو ارمانی جیسے مشہور برانڈز کیلئے بھی کیٹ واک کر چکی ہے۔ اس کی تخمینہ کردہ خالص آمدنی 10.5ملین ڈالر ہے۔

کارلی کلوس

3 اگست 1992 کو پیدا ہونے والی کارلی کلوس امریکی سپر ماڈل اور انٹر پرینیو رہے ۔ وکٹوریہ سیکرٹ کیلئے ماڈلنگ کرتے ہوئے 2013میں اینجل بن گئی۔ بہت سارے مشہور برانڈز اور ڈیزائنر کیلئے ماڈلنگ کرچکی ہے۔15 سال کی عمر میں ماڈل کا آغاز کرنے والی کارلی 2013 میں بیسٹ ماڈل سوشل میڈیا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔ کارلی کی کل خالص آمدنی 10ملین ڈالر ہے۔

ارواشی روٹیلا

25 فروری 1994 کو پیدا ہونے والی ارواشی اس وقت انڈین فیشن انڈسٹری میں ہوٹسٹ ماڈل ہے جو اکثر بولی ووڈ فلموں اور ٹی وی کمرشلز میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ ارواشی مس انڈیا ٹین ، مس ایشین سپر ماڈل اور بہت سے ایوارڈ جیت چکی ہے۔

نکول فاریہ

9 فروری 1990 کو بنگلور میں پیدا ہونے والی نکول 2010 میں فیمینا مس انڈیا بیوٹی مقابلہ جیت چکی ہے۔ نکول پہلی انڈین ماڈل تھی جس نے 2010میں مس ارتھ ایوارڈ جیتا تھا۔ اپنی پرکشش شخصیت اور ٹی وی کمرشلز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی نکول فیشن کی دنیا کا معروف چہرہ ہے۔

اجوالا رائوٹ

اجوالا کو انڈیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ماڈل گردانا جاتاہے جو اپنے گلیمر لُک اور اداکاری سے پہچانی جاتی ہے۔ آج کل ہر ایک فیشن میگزین کے سرورق پر نظر آتی ہےاور تقریباََ ہر بیوٹی برانڈ کیلئے کام کرچکی ہے۔

مایا علی

مایاعلی ماڈلنگ انڈسٹری میں تیزی سے ترقی کررہی ہے اور لگاتار مشہور برانڈز کیلئے کام کررہی ہے۔ بہت سے فیشن میگزین کے سرورق پر بھی جلوہ افروز ہوتی رہتی ہے۔ خو د کو وہ انڈسٹری کا بڑ ا پلیئر قرارد دیتی ہے۔ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ مایا نے اداکاری کی رکابیں بھی تھام رکھی ہیں۔ بہت سے ڈراموں جیسے شناخت، ضد، دریا دل اور من مائل میں اپنی اداکاری سے بہت سوں کو گرویدہ بنا چکی ہے۔

مہرین سید

مہرین کو پاکستان کی ٹاپ فیشن ماڈل گردانا جاتا ہے۔ بہت سے برانڈز اور ڈیزائنرز کی پہلی چوائس بھی ہے۔ بہت سے ایوارڈز سمیت 2005 میں انٹرنیشنل ماڈل آف دا ایئرجیت چکی ہے ، 2009میں 50 ہوٹسٹ ایشین ویمن میں 16ویں نمبر پر اور 2012 میں دنیا کی سیکسیئسٹ ایشیئن ویمن میں 10 ویں نمبر بھی تھی۔ 2013 میں لکس اسٹائل ایوارڈ ز میں ماڈل آف دا ایئر ایوارڈ جیت چکی ہے۔ مہرین بہت سے انٹرنیشنل میگزین جیسے Time, Marie Clarie, اور Vogue. کے سرورق پر بھی چھا چکی ہے۔

آمنہ الیاس

اپنے ملکوتی حسن سے فیشن انڈسٹری میں غضب ڈھانے ولی آمنہ پاکستان کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہے۔ مشہور فیشن برانڈز اس کے آگے پیچھے پھرتے ہیں۔ انٹرنیشنل میگزین جیسے ہیلو ، ایف ایچ ایم کے ٹائٹل پر بھی نمودار ہو چکی ہے۔ 

تازہ ترین