عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت پر ایران نے میزائل حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں میزائل حملے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔