دبئی ایئرپورٹ پر ایران کے میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دبئی میڈیا آفس نے دبئی ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔
کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔
اماراتی وزارت داخلہ نے رہائشیوں کے موبائل فونز پر سیکیورٹی الرٹ بھیجا اور کہا کہ رہائشی فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔
دوسری جانب ابوظبی ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔