٭ ظفر صاحب آپ نے جن باتوں اور دشوریوں کا ذکر کیا ہے ان سب کا ان محب وطن شخصیتوں کو بھی سامنا رہا ہے جو اس وطن عزیز کے لئے کام کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔ بہرحال آپ نے قوم کو پہلی ٹربائن سے بجلی پیدا کرنے کی خوشخبری سنائی ہے اس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ آگے بڑھیں اور تعمیر سیرت اور تعمیر وطن کے تحت کام شروع کریں قوم آپ کے ساتھ ہے۔ (محمد اشرف کراچی) ٭جناب ظفر محمود صاحب آپ نے آج کے کالم میں نیلم جہلم پروجیکٹ کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات لکھی ہیں میرا خیال ہے کہ آپ کو بھی قدرت اللہ شہاب کی طرح ایک کتاب لکھنی چاہئے جو انہی تاریخی حقائق پر مشتمل ہو۔(فرحت اقبال، امریکہ)