• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دڑو ریپ، پرکاش کمار بھی ایک نوجوان کیساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث

سجاول (نامہ نگار)دڑو ریپ گینگ کا دوسرا متاثر نوجوان امین میمن منظرعام پر آگیا ، زیادتی کے شکار ہندو نوجوان پرکاش سمیت4ملزمان پر اجتماعی بدفعلی کا الزام عائد کر دیا ،امین کا کہناہےکہ پرکاش اور 4ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کی بعد میں بلیک میل کرکے وڈیووائرل کردی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل دڑو شہر میں نوجوان پرکاش کمار سے جنسی زیادتی کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد خود پرکاش کی نوجوان امین میمن کے ساتھ زیادتی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی تھی جس میں زیادتی کا شکار نوجوان امین میمن اور اس کے والد منظر عام پر آگئے اور ریپ وڈیو میں دکھائی دینے والے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان امین میمن نے بتایا کہ میں رات اپنی دکان بند کرکے واپس گھر جارہا تھاتو راستے میں پرکاش کمار اور ندیم میمن موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر مجھے اغوا کرکے ایک اندھیری جگہ لے آئے ، جہاں ملزم امرجمانی اور احسان میمن پہلے سے موجود تھے، وہاں پہنچتے ہی چاروں ملزمان نے باری باری جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور میری وڈیو ریکارڈ کر لی ، پھر مسلسل مجھے بلیک میل کرکے مجھ سے بھتہ وصول کرتے رہے اور اجتماعی بدفعلی کے لئے بھی لے جاتے تھے جبکہ کافی مرتبہ میرے کپڑے کی دکان سے مفت کپڑا بھی لے گئے، اگر کچھ کہتا تو وہ مجھے دھمکیاں دیتے تھے کہ ہم تمہاری فحش وڈیوز وائرل کر دینگے ، نوجوان امین میمن نے بتایا کہ آخرکار میں نے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی ، پھر ایک دن میں نے اپنے بڑے بھائی صالح میمن کو اس بارے میںبتایاجس نے انتقام کے طور پر ارباب ابراہیم کےساتھ مل کر پرکاش سے بدلہ لیا ۔ نوجوان امین میمن نے مطالبہ کیا کہ ملزمان پرکاش کمار ، امرجمانی ، ندیم میمن اور احسان میمن کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین