سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا میں نو عمر لڑکوں سے جنسی زیادتی کر نے کی مز ید فلمیں منظر عا م پر آگئی ہیں جب کہ تھانے میں مقدما ت کے اندراج کے لئے بھی مز ید دو درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں لڑکوں سے جنسی زیادتی کر نے اور ان کی وڈیو فلمیں بنا نے کا معاملہ دو متحارب گروپوں کے لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے سامنے لائے ۔سرگودھا کے علاقہ لک موڑ اور بونگہ منہاس میں متعدد بچوں کو جنسی زیا دتی کا نشا نہ بنا نے کے بعد ان کی وڈیو فلمیں بنائی گئیں اور جنسی زیا دتی کا نشا نہ بننے والے ان کمسن لڑکوں کو بعد میں بلیک میل بھی کیا گیا ۔گورنمنٹ ھائی سکول بونگہ منہاس کے طالب علم شاہد عباس نے علاقہ مجسٹریٹ مسعود اصغر کی عدالت میں زیر دفعہ 163 ز۔ف کے تحت بیا ن قلمبند کروایا ہے جس میں انکشا ف کیا ہے کہ جب میں چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا تو پہلے سے در ج بچوں سے زیا دتی کے مقدمہ کے مدعی محمد سلیما ن اور ثمر عباس نے اسلحہ کے زور پر کنو با غ میں لے جا کر اسے اپنی ہو س کا نشا نہ بنا یا ۔اس نے بتایا کہ مجھے ملز ما ن نے تشد د کا نشانہ بنا یا اور میر ی وڈیو فلم بھی بنائی ۔ذرائع کے مطابق تھانہ جھا ل چکیاں میں جنسی زیادتی کا نشا نہ بننے والے مزید دو افراد نے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواست دائر کر دی ہے ۔پولیس کو ابتدائی انویسٹی گیشن میں اس با ت کا انکشا ف ہو ا ہے کہ سرگودھا کے علاقہ لک موڑ اور بونگہ منہا س میں لک فیملی کے دو گروپوں کے درمیان دشمنی چلی آ رہی ہے دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے اپنے مخالفین کے نو عمر لڑکو ں کو پکڑ کر انہیں جنسی زیا دتی کا نشا نہ بنا یا اور بعد میں ان کی وڈیو فلمیں بنا کر انہیں بلیک میل کیا ان متحارب گروپوں کے ایک گروہ نے جب اپنے مخالفین کے خلا ف تھانہ جھا ل چکیاں میں مقدمہ در ج کروایا تو دوسرا گروہ بھی اب اپنے حمایت یافتہ بچوں کے ساتھ ہونے والی بدفعلی کے واقعات اور وڈیو فلمیں سامنے لے آیا ہے ۔