• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندرگاہ پر جہاز ٹکرانے کا معاملہ ، ابتدائی انکوائری مکمل



بندرگاہ پر جہاز ٹکرانے کا معاملہ، ابتدائی انکوائری مکمل

کراچی بندرگاہ پر جہازوں کے ٹکرانے کے حادثے کی ابتدائی انکوائری مکمل ہو گئی جس کے مطابق ہیپگ لائڈ کے جہاز کے کیپٹن سمیت مختلف وجوہات حادثے کا سبب بنیں تھیں۔

پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی ریکارڈنگ کے تفصیلی جائزے اور تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے کہ حادثے سے چند لمحوںپہلے ٹورٹن جہاز کے بھارتی کیپٹن اہم ہدایات میں ناکام رہے اور ریکارڈنگ کے مطابق زیادہ تر خاموش رہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کو ایمرجنسی میں روکنےکے لیے’اسٹن‘ صحیح طور کام نہ کر سکاجبکہ ماہرین کے مطابق ٹورٹن جہاز جیسے جہاز کو’اسٹن‘ مارتے وقت کی اسپیڈ کے لحاظ سے ڈیڑھ سے 2 منٹ میں رک جانا چاہیے تھا لیکن جہاز دو منٹ 48 سیکنڈز میں رکا۔

پورٹ ذرائع کے مطابق آخری کے 48 سیکنڈز جہاز نہ رکنے کے سبب ہی دوسرے جہاز سے ٹکرایا جبکہ جہاز کو کھینچنے والی طاقتور کشتیوں’ٹگس‘ کے کمزور ہونے کے سبب جہاز کنٹرول کے امکانات نہ رہے۔

ماہرین کے مطابق اس سائز کے جہاز کے لیے 3 ٹگس ہونے چاہیے یا انہیں 80 ’بلاٹ پل‘ تک ہونا چاہئے تھاجبکہ اس حادثے کے بارے میں حتمی رپورٹ مرکنٹائل میری ٹائم ڈیپارٹمنٹ دے گا۔

تازہ ترین