• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مختلف سربراہان مملکت

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مختلف سربراہان مملکت

امریکا کی’ جارج ٹاؤن یونیورسٹی‘ کا شمار دنیا کی بہترین علم گاہوں میں ہوتا ہے ۔یہ 1789 میں قائم ہوئی اور آج بھی اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے ۔

اس درس گاہ سے تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طالب علموں میں سے کچھ ایسے اسٹوڈنٹس بھی رہے ہیں جنہوں نے آگے جاکر اس دنیا کی باگ ڈور سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ان میں سے 8طالب علم ایسے ہیں جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کی سربراہی کی ۔ ان میں سے 4 انتہائی مشہورہیں۔

جیسے امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن، اسپین کے موجودہ بادشاہ فلپ ششم، اردن کے شاہ عبداللہ اور لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مختلف سربراہان مملکت

صدر بل کلنٹن:۔

صدر بل کلنٹن امریکا کے 42 ویں صدر تھے ۔وہ 19 اگست 1946 کو پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1968 میں جارج ٹائون یونیورسٹی سے فارن افیئرز میں گریجویشن کی ڈگر ی حاصل کی ۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مختلف سربراہان مملکت

اسپین کے بادشاہ فلپ ششم:۔

فلپ ششم اسپین کے بادشاہ ہیں جو 30 جنوری 1968 کو پیدا ہوئے اور 19 جون 2014 کو اپنے والد کنگ جان کارلوس کے بعد اسپین کے بادشاہ بنے ۔1993 میں انہوں نے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں جارج ٹائون یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مختلف سربراہان مملکت

اردن کے شاہ عبداللہ:.

اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی جارج ٹائون یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے ۔ وہ 30 جنوری 1962 کو امان میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے بھی جارج ٹائون یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور 1987 میں خارجی امور اور بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر زکیا ہے ۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ مختلف سربراہان مملکت

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری

سعد الحریری لبنان کے 33ویں وزیر اعظم ہیں جو 18 اپریل 1970 کو ریاض میں پیدا ہوئے اور 2016 سے تاحال اس عہدے پر فائز ہیں ۔انہوں نے جارج ٹائو ن یو نیورسٹی سے بزنس ایڈ منسٹریشن میں 1992 میں گریجویشن کیا ۔وہ سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں ۔

تازہ ترین