• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواز شریف کل لندن روانہ جائیں گے

سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبعیت دوبارہ ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے کل لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف غیر ملکی پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحا لندن کل صبح ساڑھے 9 بجے لندن کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ٹکٹ کے مطابق انہوں نے واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔

ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں، انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

تازہ ترین