• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک بار پھر نوٹوں کا بحران سر اٹھانے لگا

بھارت میں ایک بار پھر نوٹوں کا بحران سر اٹھانے لگا

بھارت میں ایک بار پھر نوٹوں کا بحران پیدا ہوگیا،کئی ریاستوں میں اے ٹی ایم خالی ہوگئے اور کیش نکالنے کیلئے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذارئع کے مطابق نئی دہلی سمیت کئی ریاستوں کے اے ٹی ایم میں نوٹ ختم ہوگئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اے ٹی ایم آؤٹ آف سروس ہیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے کیش نکالے جانے کی تعداد میں اضافے کے باعث یہ صورتحال پیداہوئی ہے۔

ادھر بھارتی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ صورتحال عارضی ہے جبکہ متاثرہ ریاستوں میں آندھرا پردیش، بہار، گجرات، آسام، مدھیہ پردیش، نئی دلی، مہاراشٹر، راجستھان، اتر پردیش شامل ہیں۔


تازہ ترین