• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے ہم جنس پرستی کیخلاف قانون ختم کروانے کا مطالبہ

برطانیہ سے دولت مشترکہ ممالک کے اجلاس میں ہم جنس پرستی کیخلاف قانون ختم کروانے کا مطالبہ

لندن (رائٹرز ) ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے رہنمائوں پردبائو ڈالیں کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں ہم جنس پرستوں کو قانونی حیثیت دیں ۔ ہم جنس پرستوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم نے برطانیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ 53میں سے 37ممالک جن میں بیشتر سابق برطانوی کالونیاں شامل ہیں میں کالونی ازم کے دور کے ہم جنس پرستی کیخلاف قانون کے اطلاق پر معافی مانگے جو کئی ممالک میں بدستور موجود ہے ۔

تازہ ترین