پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے مضر صحت اور غیر معیاری فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 پوائنٹس سیل ، 43 کو جرمانہ جبکہ 174 کو وارننگ نوٹس جاری کر دیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران لاہور کے 319 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، نا قص انتظامات پر43 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، 174کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔
سوامی نگر کے علاقے ریلوے کالونی میں جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی۔
اے ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ 930کلو جعلی اورمضرصحت کیچپ، 1400کلو کا خام مال موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، کیچپ کی تیاری سٹارچ ، کیمیکل اور مضر صحت ٹیکسٹائیل رنگوں سے کی جا رہی تھی۔
ایک اور کارروائی میں بھاٹی گیٹ کے معروف حلیم پوائنٹ کو ناقص اجزاکے استعمال پر سیل کر دیا گیا، حلیم پوائنٹ کے کچن میں بلیوں کی اچھل کود ، کھلے کوڑا دان موجود پائے گئے ، حلیم پوائنٹ پرپینے کا پانی گندے نیلے ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔
بیگم کوٹ میں واٹرفلٹریشن کمپنی کا پروڈکشن پلانٹ سیل کر دیا گیا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کو جعلی لوگو استعمال کرنے،نا قص پیکنگ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کیاگیا۔