جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار اوپیندر راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کے فون ہیک کرکے دھوکہ بازوں نے 55,000 روپے کا مطالبہ کیا۔
پریانکا اور اوپیندرا نے جب اپنے فون سے کال کرنے کی کوشش کی تو ان کے فون ہیک کر لیے گئے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ معروف سینڈل ووڈ (کناڈا سنیما کے لیے استعمال ہونے والی تشبیہ) 56 سالہ اداکار و ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور انکی اہلیہ پریانکا اس وقت سائبر کرائم کا شکار بنے جب انکے موبائل فونز ہیک کرلیے گئے۔
جس کے بعد ہیکرز نے انکے کونٹیکٹ پر بذریعہ یو پی آئی پیغام بھیجا اور 55,000 روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ چند گھنٹوں میں رقم واپس کر دینگے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پریانکا کو ایک مشکوک پیغام موصول ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک آرڈر کسی مسئلے کی وجہ سے پہنچایا نہیں جا سکا، اور انھیں ایک نمبر پر کال کرنے کے لیے کہا گیا جس میں کچھ علامات شامل تھیں۔
پریانکا اور اوپیندر راؤ دونوں نے اپنے فون سے اس نمبر پر کال کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد اُن کے ڈیوائسز نے کام کرنا بند کر دیا۔