• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حادثے میں ایک جاں بحق، چونیاں میں بس الٹ گئی

کراچی، حادثے میں ایک جاں بحق، چونیاں میں بس الٹ گئی

کراچی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ پنجاب کے علاقے چونیا ں میں ایک بس الٹ گئی۔

کراچی میں گلبائی پل کےقریب حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔

ادھر چونیاں میں ملتان روڈ پر ایک مل کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سندر اسٹیٹ سے ملز کے اسٹاف کو لے جانے والی بس جمبر کے قریب ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔

بس قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کے دوسری جانب جا گری،اس حادثے میں 25افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین