• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد سے ہاتھ نہ ملانے والی خاتون فرانسیسی شہریت سے محروم

پیرس(جنگ نیوز) فرانس کی عدالت کا مسلمان عورت کیخلاف فیصلہ، مرد سے ہاتھ نہ ملانے والی خاتون کو فرانسیسی شہریت سے محروم کردیا گیا، اسرائیلی اخبار کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون کو محض اس بات پر فرانس کا شہریت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا کہ اس نےتقسیم شہریت کی ایک تقریب میں مرد افسروں اور سیاستدانوں سے ہاتھ ملانے سے انکارکیا ، فرانس کی عدالت نے بھی شہریت کے حق میں خاتون کی اپیل مسترد کرتے ہوئے امیگریشن کا فیصلہ برقرار رکھا، ا لجزائری خاتون کا موقف ہے کہ مذہب اسے نا محرموں سے ہاتھ ملانے کا درس نہیں تھا جبکہ فرانسیسی حکام کے مطابق خاتون کا یہ عمل فرانسیسی اقدار کیخلاف ہے ، واضح رہے کہ عدالت نے اپیل مسترد کردی۔
تازہ ترین