• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

السلامُ علیکم

ننھے ساتھیو! ہمیں امید ہے کہ آپ سب بہت اچھے نمبروں سے امتحان میں پاس ہو گئے ہوں گے ۔ امی ابو نے بھی امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اچھے اچھے اور مہنگے تحفے تحائف بھی دیئے ہوں گے۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آپ کے لیے اچھی، رنگ برنگی پینسلیں اور نئی کتابیں خریدی ہوں گی، لیکن نئی کلاس میں جانے کی خوشی میں اپنے ان ساتھیوں کو مت بھولیے گا، جن کے والدین اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی کتابوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے، ان میں بیشتر والدین اپنے بچوں کو پرانی کتابیں دلانے پر مجبور ہیں، کیوں کہ، نئی کتابیں ان کی پہنچ سے کوسوں دور ہوتی ہیں۔ اس لیے ہماری آپ سے گزارش ہے کہ، اپنی پرانی کتابیں کسی ضرورت مند ساتھی کو دے دیں، نیز نصابی کتابوں کی خریداری کے دوران اگر آپ کو ایسے والدین نظر آئیں جو بار بار بٹوے میں موجود پیسے گنتے اور کبھی چیزیں کم کرواتے ہیں، کبھی بچوں سے کہتے ہیں کہ، فلاں چیز بعد میں لے لیں گے، تو ایسے والدین کی خاموشی سے مدد کریں۔ اپنے اعتماد کے دُکانداروں سے بات کریں کہ غریب والدین کے پاس جو پیسے کم پڑیں گے وہ آپ ادا کر دیں گے۔ حسب استطاعت یہ کام کریں۔ بہت سے والدین شرمندہ ہونے سے بچ جائیں گے۔مانیں گے ناں ہماری بات…!!!

                                                                                                       آپ کی آپی


اس ہفتے کیا پیغام!


اس ہفتے کیا پیغام!


کلیاں اور تتلیاں

اس ہفتے کیا پیغام!


تازہ ترین