• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم ’102ناٹ آئوٹ‘ پر امیتابھ بچن کا دلچسپ ٹوئٹر پیغام


ماضی میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن جن کی آنے والی نئی فلم’ 102ناٹ آئوٹ ‘ہے ، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا پورا دن فلم کو پروموٹ کرنے میں گزرگیا جبکہ ہمارے زمانے میں ہم نے کبھی فلم پروموشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور اسے ایسے ہی چھوڑ دیتے تھے۔

فلم ’102ناٹ آئوٹ‘ پر امیتابھ بچن کا دلچسپ ٹوئٹر پیغام

انہوں نےمزید کہا کہ ہم آنے والی نئی فلم کے حوالے سےاخبار میں ایک صفحے کا اشتہار دے دیتے تھےاور بس پھر فلم 50 سے 100 ہفتے سینما گھروں میں چلتی رہتی تھی۔


واضح رہے کہ فلم ’102ناٹ آئوٹ‘ میں امیتابھ بچن کا کردار ایک ایسے 102سالہ بوڑھے شخص کا ہےجو سب سے زیادہ عمر تک زندہ رہنے کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے جبکہ اس کا 75سالہ بیٹا ’رشی کپور ‘ اتنا ہی چڑچڑا ،اداس اور غصے والا ہے ۔

فلم تیارہے اور 4 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔ بالی ووڈ لیجنڈ فلم کو بھرپور طریقے سے پروموٹ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین