لندن(خبر ایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران اسکا نام بتائیں جس نے زرداری کو ووٹ دینے کا آرڈر دیا، ن لیگ عوام سے جبکہ دیگرجماعتیں اوپرسے حکم لیتی ہیں،سراج الحق نے بتادیا کہ سنجرانی کوووٹ دینے کاحکم اوپرسے آیا، ن لیگ ایسی قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی جنہوں نے بلوچستان میں اسمبلی الٹائی اور اور سنجرانی کو چیئرمین بنوایا،مشکل وقت ضرورآیا ہے لیکن ایسابندہ نہیں کہ چھوڑکربھاگ جاؤں،مشرف اور مجھ میں فرق ہے،عمران بھی بتائیں کہ تیرکوووٹ دینے کاحکم کس نے دیا؟۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جس طرح کا مجھ پر مقدمہ بنایا گیا ہے کیا پہلے کسی پر ایسا مقدمہ قائم ہوا؟ جبکہ مجھ پرکرپشن کا بھی کوئی الزام نہیں، کیا ہم صاف اور شفاف انتخابات کی طرف جارہے ہیں؟ الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کو برابری کا موقع ملنا چاہیے،ن لیگ سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ایسی نگراں حکومت ہونی چاہیے جس پر کسی کا دباؤ نہ ہو۔ نوازشریف نے کہا کہ میری تو زبان بندی کردی گئی ہے، عوام الیکشن کو ریفرنڈم سمجھ کر اس میں حصہ لیں، الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کوووٹ دیں اورمسلم لیگ ن حقداربھی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان سے پوچھیں کیا ان کے ممبرز نے تیرپرمہرنہیں لگائی؟ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا سراج الحق نے کل بتا دیا۔ سراج الحق نے بتایا کہ سنجرانی کوووٹ دینے کا حکم اوپرسے آیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک مشکل وقت میرے اوپرضرورآیا ہے۔ میں اس طرح کا بندہ نہیں ہوں کہ چھوڑکربھاگ جاؤں، یہ پاکستان کو کس طرف لےکرجائیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں تیرپرمہرلگائی ہے تو کس کے حکم پر لگائی؟ عمران خان نام لیں انہیں زرداری نے کہا یا کسی نے اوپرسے حکم دیا تیرکو ووٹ دو۔