• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژن بھرمیں اتائیوں کیخلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھرمیں اتائیوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے، اس سلسلے میں اشتہارات اور وال چاکنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،سیل کئے جانے والے کلینکس اور جرمانے کئے جانے والے اتائیوں کو مسلسل مانیٹر کرنے کے لئے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے جو کہ مہینے میں ایک بار ملنے کی پابند ہوگی ، ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے ڈویژن بھر میں اتائیوں کے خلاف جاری کارروائیوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا کہ ہیلتھ کئیرکمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق ملتان ڈویژن میں 9744اتائی موجود ہیں جن میں ملتان میں 2751، خانیوال میں 1893، وہاڑی میں 3683اور لودھراں میں1417اتائی موجود ہیں،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد گوپانگ، اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بخاری، احسان لوٹھڑ، ایس ایس پی سیف اللہ خٹک جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین