• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کیلئے تیار ہو رہی ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد،مانچسٹر(نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ چوہدری سرور نےمسلم لیگ ن کے ووٹ لئے ہیں تو نوازشریف بھی تحقیقات کریں ،ن لیگ بھی پی ٹی آئی کی طرح اپنے ارکان کی نشاندہی کرکے کارروائی کرے ، چوہدری سرور کو ووٹ دینے والے سب کے سامنے ہیں ،صرف چھپانے اوربے ایمانی کے لئے نوازشریف باتیں کررہے ہیں ، یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سراج الحق اس وقت کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، نوازشریف اورسراج الحق کا لہجہ ایک جیسا لگ رہاہے ۔امیر جماعت اسلامی کسےبدنام کرنا چاہتے ہیں ۔ این این آئی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں ٗ لندن کی جائیداد بچانے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا۔ یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کیلئے تیار ہو رہی ہے۔
تازہ ترین