• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کی زمین کے ریکارڈ کی چیکنگ کیلئے پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی اور اینگرو کے درمیان معاہدہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی اور اینگرو کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی رو سے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اینگرو کے پاس پراجیکٹ رہبر کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کے لیے 25ہزار کسانوں کے لینڈ ریکارڈ کو ڈیٹا بیس سے چیک کیا جائے گا۔کسانوں کو اراضی ریکارڈسنٹرز جا کر فرد حاصل نہیں کرنا پڑے گابلکہ اینگرو براہ راست تصدیق کرا سکے گا۔اس سے لوگوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی۔براہ راست تصدیق سے جعل سازی نہیں ہوسکے گی۔اراضی ریکارڈسنٹرز پراضافی رش میں کمی ہوگی۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا اینگرو کے ساتھ سروس لیول معاہدہ19اپریل کو طے پایا جس کے 24گھنٹوں میں 2195درخواستیں موصول ہوئیں جن کی تصدیق مکمل کی جاچکی ہے۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کو ملنے والی تمام درخواستوں کا تصدیقی عمل ایک دن میں مکمل کرنے کا لائحہ عمل بنایا گیا ہے۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے پنجاب کے نجی بنکوں کے ساتھ بھی اسی سال کے آغاز میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت بنکوں کو لینڈ ریکارڈز ڈیٹا تک رسائی دی جائے گی تاکہ کسان کوقرضہ کے لیے درکار فرد اراضی ریکارڈ سنٹرز آکر نہ حاصل کرنی پڑے بلکہ متعلقہ بنک خود سے فرد جاری کرسکیں اور قرضے کے حصول کا عمل ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ممکن بنا یا جاسکے۔پراجیکٹ رہبر کا بنیادی مقصد کسانوں کو ناصرف قرضہ کی فراہمی بلکہ تکنیکی معاونت اور فصل کی کٹائی کے بعد اس کی فروخت کے عمل میں رہنمائی فراہم کر نا ہے۔
تازہ ترین