• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی رانا محمد افضل سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین عبدالوحید کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیر مملکت کے ساتھ بناستی گھی مینوفیکچررز کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل پر بات چیت کی۔ وفد نے وزیر مملکت کو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے گھی ملز کو جلد ادائیگیوں میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اس مسئلہ کے حل سے صنعت کی مالی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین