• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قلت، سندھ میں سی این جی شیڈول میں تبدیلی

 گیس کی قلت، سندھ میں سی این جی شیڈول میں تبدیلی

گیس کی قلت کے سبب سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اب کراچی سمیت سند ھ بھر میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز جمعے کی صبح 8 بجے سے کھلا کریں گے۔

سی این جی اسٹیشنز کا نیا شیڈول آنے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بند ہیں۔

تازہ ترین