پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں، دونوں نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے روزِ اول سے عوام کی خدمت کو شعار بنایا ہے، ان کاماضی اور حال عوام کی خدمت سے عبارت ہے۔
ان کاکہناتھاکہ دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا، خیبرپختونخوا میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹروبس پر تنقید کرنے والوں میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے، شہبازشریف نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سفر آگے بڑھائیں گے۔