• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف پھلوں کا اسٹال لگا لیں: عثمان ڈار

خواجہ آصف پھلوں کا اسٹال لگا لیں: عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو مفت مشور ہ دیتا ہوں کے شوکت خانم اسپتال کے باہر جا کر پھلوں کااسٹال لگا لیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کےبعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی جدوجہد رنگ لے آئی،میں عدلیہ کوسلام پیش کرتا ہوں، سیالکوٹ کےعوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے میرے لیڈر کے خلاف پارلیمنٹ میں نازیبا زبان استعمال کی تھی، انہیں پہلے ہی کہا تھا کہ عثمان ڈار عمران خان کا سپاہی ہے ،نہ ڈرے گا نہ چھپے گا،نہ بکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی کامیابی کاسہرا میرے رہنما عمران خان کے سر جاتا ہے،اپنی یہ فتح عمران خان کے ساتھ مل کر انتیس اپریل کو لاہور میں منائیں گے۔

خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی ۔

تازہ ترین