• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹیسٹ میچز ختم، کرکٹ 2028 اولمپکس میں شامل کرنے کی امید

خواتین ٹیسٹ میچز ختم، کرکٹ 2028 اولمپکس میں شامل کرنے کی امید

کولکتہ ( جنگ نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خواتین ٹیسٹ کرکٹ کو بھی ختم کردیا۔اس متعلق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی درخواستیں ناکام ثابت ہوئیں۔ آئی سی سی کے مطابق خواتین ٹیسٹ میچز کا معیار زیادہ پرکشش نہیں جبکہ یہ منافع بخش بھی ثابت نہیں ہوتے۔ آئی سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے علاوہ دیگر ممالک کی خواتین ٹیمیں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلتیں۔ دریں اثنا آئی سی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ 2028 اولمپکس میں شامل ہوسکے گا۔ چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کے مطابق اگر سب چیزیں حسب منشا رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کرکٹ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا حصہ نہ ہو۔ خیال رہے کہ کرکٹ کو آخری بار 1900 میں پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین